صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ملازمین کی ڈگریاں اور ڈپلوموں کی تصدیق کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا مراسلہ جاری

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ملازمین کی ڈگریاں اور ڈپلوموں کی تصدیق ...

  

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر ) ملازمین کی جعلی ڈگریوں اورڈپلوموں کی باقاعدہ تصدیق کے لیے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب نے تمام ای ڈی اوزکوباقاعدہ مراسلہ جاری کردیاہے کہ وہ ٹیچنگ‘ ڈسٹرکٹ‘ تحصیل اورمراکزصحت میں تعینات14سکیل کے ملازمین جوپنجاب کے مختلف پرائیویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ جوپنجاب میڈیکل فیکلٹی سے الحاق ہونے کے باوجودمنہ مانگی رقوم بٹورکرسینکڑوں ڈپلومے جاری کرچکے ہیں اوران جعلی ڈگریوں ڈپلوموں پرہسپتال کے مختلف شعبوں میں بھرتی ہونے والے ملازمین دوسرے ملازمین کاحق ماررہے ہیں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرشاہدسلمان کی ہدایت پران بوگس‘ جعلی ڈپلومہ ہولڈرزکی کی فزیکل ویری فیکیشن کے لیے تمام ای ڈی اوزکوتحڑیری طور پرمطلع کردیاگیاہے کہ وہ تمام ڈپلومہ ہولڈرزکی ویری فیکیشن پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے کرائی جائے اورجعلسازی پرپیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -