مریضوں کی کھال اتارنے والے مہنگے ہسپتالوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا فیصلہ

مریضوں کی کھال اتارنے والے مہنگے ہسپتالوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا ...

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے مریضوں کی کھال اتارنے والے مہنگے ہسپتالوں کے ٹیکس (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

معاملات کی چھان بین کافیصلہ کرلیا،منتخب کردہ ہسپتالوں کاسال2013-14کامکمل آڈٹ کرنے کے بعدآمدن کے مطابق ٹیکس وصولی کی جائے گی،ایف بی آرکے مطابق ہسپتالوں کی کم آمدن ظاہرکرکے ٹیکس چوری کاسلسلہ روکنے کے لیے ایف بی آرنے ہسپتالوں کاآڈٹ کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے آڈٹ کے لیے منتخب کرلیاہے بعدمیں اس کادائرہ مزیدبڑھایاجائے گا،ایف بی آرکے مطابق ان ہسپتالوں کے روم چارجز،کینٹین،لیب چارجز،ہسپتالوں کی سیلز پرچیز ،میڈیکل سٹورز، مشینری، وینٹی لیٹرزچارجزآڈٹ کیاجائے گااورسال 2013-14 کامکمل آڈٹ کرنے کے بعدہسپتالوں سے آمدن کے مطابق ٹیکس وصولی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -