ڈی پی او ڈیرہ کے حکم پر ایس ایچ او سخی سرور نے کروڑوں مالیت کانان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرک حکام کے حوالے کر دیا

ڈی پی او ڈیرہ کے حکم پر ایس ایچ او سخی سرور نے کروڑوں مالیت کانان کسٹم پیڈ ...

  

سخی سرور (نامہ نگار) ڈی پی او ڈیرہ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور نے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرک (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کسٹم انٹیلی جنس حکام کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ چند دن قبل سخی سرور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے پنجاب لاہور جانے والے ٹرک نمبر TAD 305 جس پر سکریپ کے نیچے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان چھپایا گیا تھا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے کسٹم حکام کو مراسلہ جاری کیا جس کے بعد کسٹم حکام کی جانب سے ڈی پی او ڈیرہ کو بھی مراسلہ تحریر کیا گیا کہ ٹرک ان کے حوالے کیا جائے۔ جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرک کو کسٹم حکام کے حوالے کرنے کا ایس ایچ او سخی سرور کو حکم دیا جس پر ایس ایچ او واجد حسین کھوسہ نے ٹرک کسٹم انٹیلی جنس آفیسر عدنان چانڈیہ کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او واجد حسین کھوسہ نے ٹرک کسٹم انٹیلی جنس آفیسر عدنان چانڈیہ کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او واجد حسین کھوسہ نے عدنان چانڈیہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک میں ایل ٹی وی انجن 26 عدد سٹیل کیل 370 کارٹن ‘ گیر بکس شافٹ 320 پیس فین 180 آئل ڈرم 14 عدد انجن موٹر سائیکل 272 فل سائز ٹائر 64 عدد وغیرہ شامل ہیں۔ سمگلنگ کے جڑ سے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر کسٹم آفیسر صدیق حسین ‘ محمد اسلم ‘ عثمان حیدر ‘ محمد جمیل وغیرہ موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -