بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ کاغذات نامزدگی جمع کرنیکا سلسلہ مکمل

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ کاغذات نامزدگی جمع کرنیکا سلسلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، لیاقت پور، خانپور، خانیوال، چوک سرورشہید، حاصل پور، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان ، فیروزہ، جھوک اترا، احمدپورشرقیہ، دائرہ دین پناہ، مظفرگڑھ ، کوٹ ادو( خصوصی رپورٹر، بیورورپورٹ، نمائندگان) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل، آج سے کاغذا ت کی جانچ پڑتال کا آغاز ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر خوب گہماگہمی رہی، تفصیل کے مطابق ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق پنجاب بھر کی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
طرح ملتان میں بھی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ریٹرنگ افسران کے پاس چیئرمین ، وائس چیئرمین و دیگر کونسلرز کی نشستوں پر امیدواروں کا کاغذات نامزدگی کے آخری روز ضلع کچہری میں رش رہا اور امیدورار اپنے حامیوں کے ہمراہ دن بھر کچہری اور دیگر مقامات پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے سلسلے میں مصروف رہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8اکتوبر سے 13اکتوبر تک کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 7نومبر کو آویزاں کی جائے گی اور الیکشن 3دسمبر کو ہو گا لیکن ابھی تک مسلم لیگ (ن) سمیت پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی نے اپنے حتمی امیدواروں کوٹکٹیں جاری نہ کی ہیں جس کی وجہ سے تینوں جماعتوں کے کارکنوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مبینہ طور پر آپس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کی زندہ مثال حالیہ دنوں ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) ضلع کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن ،سابق رکن قومی اسمبلی و سٹی جنرل سیکریٹری شیخ طارق رشید، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ ، حاجی احسان الدین قریشی کی عدم شرکت ہے جس کی وجہ سے کارکنوں میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی کے بیٹے منور احسان قریشی یو سی 60کے بلامقابلہ امیدوار چیئرمین منتخب ہو گئے جس پر ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما اسلم سعید قریشی جب یوسی 58کے لیئے بطور امیدوار چیئرمین کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیئے ریٹرنگ افسر کے پاس جانے لگے تو منور احسان قریشی اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ آئی جس پر اسلم سعید قریشی نے سی پی او ملتان کو کاروائی کے لیئے درخواست دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز 7اکتوبر کوکاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔ دن بھرامیدواروں اورانکے حامیوں کا رضاہال میں میلہ لگارہا۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق یونین کونسل93لطف آباد سے سید شمیم حیدر شاہ چیئرمین اور رانا ناصر گل وائس چیئرمین، یونین کونسل99موضع انبالہ موضع سلطان پور ہمڑ سے چیئرمین، مک نزیر عمر وائس چیئرمین، محمد عمر، یونین کونسل تاج پور سندیلہ سے ملک خادم حسین سندیلہ چیئرمین، محمد عاشق گجر وائس چیئرمین جبکہ فقیرمحمد ڈوگر نے جنرل کونسلرز کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسی طرح یونین کونسل 97وارڈ2حامدپور کنورہ سے ملک محمدشفیع نے جنرل کونسلر کیلئے یونین کونسل97بستی کھوکھراں غضنفر حسین کھوکھر چیئرمین یونین کونسل اکبرپور95سے حاجی محمدنوراحمد جنرل کونسلر یونین کونسل7سے شیخ فیاض چیئرمین غلام رسول عرف چاچا شرلی نے وائس چیئرمین یوسی29 سے محبوب حسین چغتائی چیئرمین کیلئے کاغذات جمع کروائے اسی طرح قاری فہیم اور اخترچیئرمین، اشرف حسین وائس چیئرمین،یونین کونسل 2سے چیئرمین عبدالمجید خان، وائس چیئرمین ربنواز بلوچ، یوسی48 حامدپور کنورہ چیئرمین ملک افضل، ملک اے ڈی راں وائس چیئرمین ،یوسی لطف آباد ملک فخرمغیث کھوکھر ایڈووکیٹ چیئرمین یونین کونسل99سے ملک حاجی جاوید کھوکھر نے چیرمین کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کا غذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ ہونے کے سبب لیاقت پور شہر اور کچی منڈی میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا زبر دست رش رہا مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے خاموشی جبکہ پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، شہید بھٹو کی پارٹی کے امیدوار اپنے اپنے پارٹی ترانے بجاتے ہوئے شہر میں داخل ہوئے شہر کی تمام ہوٹلیں ، چائے خانے ہجوم سے بھرے رہے ریڑھی فروشوں کی بھی چاندی رہی۔ خانپور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق متوقع بلدیاتی الیکشن میں موروثی سیاستدانوں نے کاغذات جمع کروادیے میونسپل کمیٹی سٹی خانپور کے وارڈ نمبر 2میں ہکڑہ بستی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عبد الحمید عباسی تعلق مسلم لیگ ن نے ہکڑہ بستی وارڈ نمبر 1میں اپنے بیٹے محمد انور عباسی کے کاغذات جمع کروائے جبکہ خود دوسرے وارڈ نمبر 2میں اپناووٹ درج کروا کر الیکشن لڑ رہے ہیں اسی طرح سابق ایم پی اے حلقہ 289میاں محمد اسلم ایڈوکیٹ نے وارڈ نمبر 2میں اپے رشتہ دار میاں محمد احمد کے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری وسابق نائب ناظم محمد عبد اللہ قریشی نے بلدیاتی انتخا بات میں حصہ لینے کیلئے وارڈ نمبر 15سے اپنے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے جبکہ میاں سلیم قریشی نے وارڈ نمبر 17سے بطور میونسپل کونسلر اپنے کا غذات جمع کرا دئے ۔اس موقع پر اسحا ق قریشی ،چوہدری غلام مرتضیٰ،رحمت اللہ قریشی،سمیع الحق بھٹہ ودیگر سپورٹران موجود تھے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خالد محمود شیخ کی ہدایت پر ریٹرننگ افسروں نے اپنے اپنے علاقوں کے ممکنہ پولنگ اسٹیشنوں کی فزیکل تصدیق کی انہو ں نے ان پولنگ سٹیشنوں میں سکیورٹی ،پانی ،بجلی اور دیگر ضروریات بارے جائزہ لیا اور رپورٹ ڈی آر او کو بھجوادیں ۔ چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق چوک سرور شہید میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز درجنوں لوگوں نے کاغذات جمع کرائے اس وقت تک چوک سرور شہید میں چےئر مینی کے پانچ گروپ سامنے آگئے ہیں۔رانا اورنگ زیب گروپ ،حاجی عبدالستار گروپ ،چوہدری اصغر علی (ڈاکٹر یونس )گروپ ،چوہدری عالم ہارون نولاٹیہ گروپ اور نعیم مشتاق ٹیپو گروپ میدان میں آگئے ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پانچ گروپوں میں سے چار گروپ کاتعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جبکہ صرف ایک گروپ کا پیپلز پارٹی سے تعلق ہے۔ چوک سرور شہید میں چےئر مینی کے امیدواروں نے شکست کے ڈر سے مختلف علاقوں سے اپنے اپنے وارڈوں میں ووٹ کا اندراج کرالیا ہے جبکہ چک نمبر 560/T.D.Aکے سینکڑوں ووٹ رنگ پور روڈ چک نمبر 570/T.D.Aمیں درج کر دئیے گئے ہیں جس پر چک نمبر 560/T.D.Aکے رہائشیوں شبیر علی وغیرہ سات افراد نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں ان کے بغیر پوچھے ووٹ درج کرنے کے خلاف درخواست دے دی ہے شبیر علی ولد شیر علی نے کہا کہ چک نمبر 560/T.D.Aکے سینکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈ کی کاپی امدادی رقم کا جھانسہ دیکر منیر احمد ولد محمد شریف لے کر گیا ہے اور ہمارے ووٹ حاجی آباد میں درج کرادئیے ہیں جبکہ ہم اپنے ووٹ چک نمبر 560/T.D.Aمیں ہی رکھنا چاہتے ہیں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔ حاصل پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کرتے ہوئے محمد اکرم واہلہ نے اپنے آفس میں آئے ہوئے وارڈ ایک تااٹھارہ کے امیدواروں میں نامزدگی فارم دینے کا آغاز کیااور تقریبا پانچ امیدواروں کو نامزدگی فام اپنے ہاتھوں سے دیے ۔اس موقعہ پر وارڈ نمبر18کے امیدوار ذوالفقار قائم خانی کو پہلا نامزدگی فارم دیا گیا۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تیسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں آج درجنوں امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس میں 34 حلقے جبکہ 34 یونین کونسلیں شامل ہیں ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ایجوکیشن سنٹر میں دفتر قائم کیا ہوا تھا موضع قائم پور کے مختلف امیدوار جن کا تعلق تحریک انصاف کے ساتھ تھا جن میں سیف اللہ خاں عباسی ، محمد اکرم قائم پور، ظفر حسین 71 فتح ، محمد منور قائم پور،اور دیگر کارکن شامل تھے ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تو ان کے ساتھ عملے نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے کاغذات جمع کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا اس امتیازی سلوک پر انہوں نے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کاغذات جمع کروائے جائیں اور سنٹر ڈپٹی ایجوکیشن انچارج بدسلوکی سے پیش آیا ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ، چوہدری خلیل احمد باجوہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کا آغاز ہوتے ہی حکومتی نمائندوں نے سرکاری اداروں کے ذریعے دھاندلی کا پروگرام بنا رہے ہیں اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ سنٹر انچارج نے بتایا کہ کارکن چار بجے کے بعد کاغذات جمع کروانے آئے تھے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ریٹرنگ آفیسر ای ڈی اوزرراعت چوہدری تنویراحمد کے پاس آخری روز امیدواروں کی بڑی گہماگہمی رہی امیدواروں سے کاغذات کی تکمیل اوروصولی کے سلسلہ میں متعلقہ یونین کونسلر کے سیکرٹریز کوذمہ داریاں سونپی گئیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسرلائیوسٹاک رب نواز کوثرہیڈکلرک چوہدری محمدحسین اوردیگرشامل تھے یونین کونسل ماڑی شیخ شجرہ سے بہاولپوراتحاد گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین علی اکبرعباسی وائس چیئرمین شوکت علی باجوہ جبکہ کونسلرز کیلئے احمدچیمہ سیدرمضان شاہ،مشیراختر خان محمداسلم، لیاقت علی، مہرمحمدسلیم نمبردارنے جب کاغذات جمع کرائے توکثیر تعداد موجود تھی۔ گذشتہ روز 7 اکتوبرکوبلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی یونین کونسل نمبر1 تا 15 تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے انکم ٹیکس کادفترعقب سوئی گیس آفس میں پہلے روز سے آخری روز تک خودساختہ سائیکل اسٹینڈ قائم کردیاگیا اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں سے 10 روپے موٹرسائیکل اور5 روپے سائیکل سٹینڈ فیس وصول کی جاتی رہی جب مذکورہ سائیکل اسٹینڈ پرٹوکن دینے والے شخص سے دریافت کیاگیاتواس نے کہاکہ میں دفترکاہی ملازم ہوں اورعوام کی سہولت اور انکی سواریوں کی حفاظت کیلئے میں نے عارضی طورپر یہ سٹینڈقائم کیاہے۔ ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی الیکشن2015ء میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول ہو گئے ہیں جن کے ناموں کی فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر آویزاں کی جا رہی ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کے مطابق شاہ صدردین کیلئے چیئرمین کے اُمیدوار غلا م قادر موہانہ ،وائس چیئرمین غلام ےٰسین دستی ،جنرل کونسلر اُمیدوار سیف اللہ خان ڈھانڈلہ ،اسی طرح موضع پکی یونین کونسل میں چیئرمین کے عہدہ پر محمد اجمل کھوسہ ،وائس چیئرمین کے عہدہ محمد فیاض پتافی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ فیروزہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یونین کونسل حیات لاڑ فیروزہ سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بطور چیئرمین راجہ بدیع الزمان وائس چیئرمین جلیل احمد عباسی ،مسلم لیگ ن کی طرف سے چیئر مین کے لیے جام محمد اکبر سوجھل،وائس چیئرمین کے لیے چوہدری محمد عمران، پیپلزپارٹی کی طرف سے چیئرمین کے لیے جام محجوب احمد لاڑ ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین امین سکندر ایڈووکیٹ،اور آزار امیدوار چیئرمین کے لیے جام ریاض احمد اور وائس چیئرمین کے لیے وحید ارشد چوہدری نے ریٹرنگ آفیسر ز کے پاس اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یو سی غو ث آبادکے لیے لغاری گر وپ ن لیگ کی جانب سے اسلم دھر یجہ چیئر مین ملک خالد واہگہ وائس چیئر مین ،کھوسہ گر وپ کی جانب سے میاں وسیم دھر یجہ چیئر مین ملک دلبر آرائیں وائس چیئر مین ،پی ٹی آئی کی طرف سے میاں فیض محمد بودلہ چیئر مین ملک حنیف آرائیں وائس چیئر مین ،یو سی ہزارہ میں کھوسہ گروپ کی جانب سے مشتا ق خان جتوئی چیئر مین ایوب خان سکھانی وائس چیئر مین ،لغاری گروپ ن لیگ کی جانب سے میاں شو کت فاروق جتو ئی چیئرمین محمد ذیشان ملکانی وائس چیئر مین ،پی ٹی آئی کی طرف سے مسر ت خان جتوئی چیئر مین غلام اکبر جتوئی مشہور صابر وائس چیئر مین،آزاد درخواستوں پر میاں فرخ ڈاہا چیئر مین اللہ بخش خان جتوئی وائس چیئر مین،اورنگزیب سد و زئی چیئر مین ظفر خان جتوئی وائس چیئر مین،یو سی جھوک اترا لغاری گروپ ن لیگ کی جانب سے میاں ظفر حیا ت ڈاہاچیئر مین رانا آصف مجید وائس چیئر مین ،کھوسہ گروپ کی جانب سے رانا محمد عبداللہ چیئرمین رانا محمد رمضان دانی وائس چیئر مین،یو سی حاجی کماند لغاری گروپ ن لیگ کی ٹکٹ پر سعید احمد لسکا نی چیئر مین قاسم خان نتکا نی وائس چیئرمین ،پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ نو از خان چانڈیہ چیئر مین محمد رمضان عرف دانا وائس چیئرمین،آزاد گروپ سے میاں محمد صفدر خان ڈاہا چیئرمین ملک مرتضٰی سیو ڑہ وائس چیئرمین ،یو سی جکھڑا مام شاہ سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھو سہ کی طرف سے سردار خلیل احمد خان لسکانی چیئرمین ملک حق نواز انبڑیند وائس چیئرمین،آزاد گر وپ سے سید کا شف شاہ صاحب چیئرمین اور قاضی بحرام صاحب وائس چیئر مین،یو سی بیٹ بیت والا لغاری گروپ ن لیگ کی طرف سے سردار غلام فرید خان چانڈیہ چیئر مین ملک اجمل خان کہنوں وائس چیئر مین ،محمد عثمان خان کہنوں چیئرمین نوا ز خان مزاری وائس چیئرمین،مہر مرید حسین سیال چیئرمین ملک یاسین خان سیو ڑہ وائس چیئرمین،یوسی حیدر قریشی لغاری گروپ ن لیگ کی طرف سے سردار خلیل احمد خان سکھانی چیئرمین محمد شاہد گوراہا وائس چیئرمین،کھوسہ گروپ کی جانب سے میاں محمد قاسم قریشی چیئرمین محمد عارف مستوئی وائس چیئرمین نے بلدیاتی الیکشن ڈیرہ غازی خان کے تیسرے مرحلہ میں درخواستیں جمع کر اکے عوام سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور اپنے اپنے علا قوں میں دفتر قائم کر نے شروع کر دیے ہیں۔ احمدپورشرقیہ سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل احمدپورشرقیہ کی37یونین کونسلوں کی چیئرمین شپ،میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ و میونسپل کمیٹی اوچشریف میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کیلئے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان 3ملاقاتیں اور اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ پہلا اجلاس غوث الاعظم ہاؤس اوچشریف میں کیاگیا جس میں ایم پی اے قاضی عدنان فرید اور ایم این اے مخدوم علی گیلانی نے ون ٹو ون بیٹھ کر مختلف امیدواروں کا جائزہ لیااور ایم پی اے نے میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کی چیئرمین شپ کیلئے ملک عثمان رشیدبوبک کو امیدوار نامزد کرنے کیلئے ایم این اے کو قائل کرتے رہے۔ تاہم دوسرا اجلاس قاضی عدنان فرید کی رہائشگاہ احمدپورشرقیہ میں منعقد کیاگیاجس میں متفقہ طورپر یونین کونسل خدابخش مہر کیلئے مہر شوکت یار خان چیئرمین اور سید غلام محمدشاہ کو وائس چیئرمین کاامیدوار نامزد کردیاگیا جبکہ یونین کونسل شیخ روشن میں مہر اعجاز احمد خان، یونین کونسل خرم پور سے دیوان احمدرضا المعروف پنوں سائیں، یونین کونسل سکھیل سے غلام شبیر بھٹہ ایڈووکیٹ اور امام بخش چاہل جبکہ میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کے حلقوں سے سید صابرحسین شاہ، طالب خان اکاخیل، شیخ ظفرتاج،میاں مزمل ندیم سمیت دیگر کونسلرشپ کے امیداروں کو نامزد کردیاگیاہے۔ مزید برآں آخری اطلاعات آنے تک ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے اپنے والد کے کاروباری دوست ملک رشید احمدبوبک کے فرزند ملک عثمان رشیدبوبک کو چیئرمین شپ کاامیدوار بنانے کیلئے ایم این اے علی حسن گیلانی کو راضی کرلیاہے۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کے سینئرترین رہنماء اور سابق ٹکٹ ہولڈر شہزاد سہیل خان خاکوانی کو تاحال امیدوار نہیں بنایاگیاہے۔تاہم یہ بڑے اچنبھے کی بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) چیئرمین شپ کیلئے پہلے ہی اپنے امیدوار نامزد کررہی ہے حالانکہ یہ امیدوار اس وقت کوالیفائیڈ ہوں گے جب یہ پہلے مرحلے میں کونسلر کاالیکشن جیت کر آئیں گے۔ ادھر محلہ فتانی میں حاجی محمدصدیق سابق کونسلر کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد کیاگیا ہے جس میں محمداسماعیل چوہان سابق کونسلر، ماسٹرریاض اور دیگرنے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین شپ کے نامزد امیدوار ملک عثمان رشیدبوبک کو کونسلر شپ میں شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کیمیٹی دائرہ دین پناہ جسے گیارہ وارڈوں میں تقسیم کیاگیا تھا میں کونسلرکے انتخابات کیلئے 68درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں وارڈ نمبر2میں سابق ناظم دائرہ دین پناہ ملک محمد اجمل ہنجرابطورکونسلربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جس کے بعد میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کا چیرمین بننے کا قوی امکان پیداہوگیاہے وارڈ نمبر1میں درمحمد ہنجراظفر ہنجرا،شیر خان پٹھان وارڈنمبر 3اشرف لاڑخلیل چوہان خالد محمود رانا ذوالفقاررند وارڈنمبر4غلام شبیر جگرقریشی رانا قمرالحسن راناشاہد محمود اوررانا دانش شہزادوارڈنمبر 5جاویداقبال سراہی جمشیدخان محمد مقصود حاجی نذیر احمد وارڈنمبر6مخدوم محمد عمران رانا محمد رفیق مخدوم امجد نواز شیخ محمد شعیب مخدوم امیر عباس ریاض حسین تھہیم یعقوب قریشی مخدوم عبدالباری مخدوم جعفر غلام عباس تھہیم شیخ محمد یونس وارڈنمبر7شیخ امام دین شیخ عبدالرزاق عبدالرشیدلنگاہ فیاض تھہیم ناصر بھٹی بٹ وارڈنمبر 8فیصل بوہا عبدالوحید محمد سلطان کلاچی محمد ارشد لاڑنوازعلی وارڈنمبر9تنویرڈونہ ضمیر ڈونہ بلال جوئیہ نذیر بریار لعل حسین وارڈنمبر 10عبداللہ ڈیت ساجد چھجڑاظفر ڈیت بکھوذوالفقاررانا غلام شبیر کھیانراسجاد کھیانرامخدوم احمد حسن عرف گوگی وارڈنمبر 11حبیب اللہ تلوڈھ عبدالمجید تلوڈھ نواز چھجڑاعابد چھجڑاغلام صدیق گاڈی آپس میں مدمقابل ہونگے جبکہ چیرمین کیلئے یوسی نمبر1احسانپورقادربخش ہنجراارشادشاہ نیازشاہ یوسی نمبر 2ہنجرائی میں جاوید اخترہنجرااشرف مشوری بلال مصطفیٰ ہنجرایوسی نمبر 3ٹبہ غلام قاسم ہنجراشبیر ہنجراامحمد اجمل ملانہ یوسی نمبر4بیٹ قائم والا مقصود چانڈیہ عبدالرحمٰن رند منظوررند محمد اشرف یوسی نمبر5پتل طاہر محمود پتل مصطفی تھتھل اختر حسین شعیب ندیم محمد شہباز صلاح الدین گاڈی عمران بھٹہ یوسی نمبر 6موضع چوہدری رفیق خان نتکانی سروررند یوسی نورشاہ تلائی جاوید اقبال دفتری ناصر کجلا یوسی میر پوربھاگل حفیظ کھجڑ فاروق نولاٹیہ اورنذر حجانہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔مظفرگرھ سے نامہ نگار، تحصیل رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ زراعت آفس میں یونین کونسل41تا 47کے کاغذات نامزدگی جمع کئے جا رہے تھے جس پر اس وقت بدمزگی ہوئی جب ریٹرنگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کے مقررہ کردہ وقت4بجے پر کاغذات لینا بند کر دئے تھے بعد ازاں میاں عمران قریشی ایم پی اے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریٹنگ آفیسر کے پاس آئے اور اپنے ساتھیوں کے کاغذات جمع کروانے لگے جس پر وہاں پر موجود دوسرے ممبران جو کہ کاغذات جمع کروانے کیلئے آئے ہوئے تھے کے درمیان بدمزگی ہو گئی جس پر ایم این اے جمشید احمد دستی اور چوہدری عامر کرامت موقع پر پہنچ گئے اپنے بیان میں جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جو کہ سرا سر بے ایمانی پر اتر آئی ہے اور اس کے ایم پی اے جو کہ غنڈا گردی کے زور پر اپنے لوگوں کے کاغذات جمع کروانا چاہتے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو 3مرحلوں میں کرانے کے اعلان کے بعد تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے چناؤ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر انے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،کوٹ ادو سٹی کے جنرل کونسلر کیلئے میو نسپل کمیٹی کوٹ ادو وارڈ نمبر 1تا 32کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ٹی ایم اے آفس ریلوے روڈ کو ٹ ادو میں247امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں،اس بارے حلقہ نمبر1تا16کے ریٹرننگ افیسر صدیق خان بلوچ اورحلقہ نمبر17تا32کے ریٹرننگ افیسرمحمد اعظم کاشف نے صحافیوں کو بتایا کہ سٹی کے32حلقوں کیلئے350سے زائد کاغذات وصول کئے گئے تھے جبکہ 247امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں،آج سے جمع ہونے والے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوگا جوکہ13اکتوبر تک جاری رہے گا۔