واپڈا کی مجوزہ نجکارہ کیخلاف ہڑتال دفاتر کی تالابندی شہر شہر مظاہرے

واپڈا کی مجوزہ نجکارہ کیخلاف ہڑتال دفاتر کی تالابندی شہر شہر مظاہرے

  

ملتان،خانیوال، بہادرکوٹ، خان گڑھ، بہاولپور، رحیمیارخان، فتح پور(نیوز رپورٹر، نمائندگان) تقسیم کاروجنریشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین ورکرز کی ہڑتال، دفاتر کی تالابندی، شہرشہراحتجاجی مظاہرے،دھرنے۔ ملتان سے نیوزرپورٹر کے مطابق ہائیڈرو ورکرز یونین نے بجلی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ۔خانیوال روڑ دو گھنٹے تک بلاک رکھا اور نجکاری نا منظور کے نعرے لگاتے رہے ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کے دفاتر میں مکمل ہڑتال اور تالا بندی رہی ۔سینکڑوں ملازمین نے شدید گرمی اور حبس میں میپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر خانیوال روڑ پر دھرنا دیا انجینئرز ایسو سی ایشن نے سی بی اے یونین کے احتجاج میں شرکت نہ کی جس پر ملازمین کو مایوسی ہوئی عہدیداروں کی جانب سے تالا بندی کے باعث افسر دفاتر میں نہ آئے ریجنل چیرمین غلام رسول گجر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے بہتر ین مفاد میں نجکاری کا فیصلہ واپس لے اور واپڈا کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔وزیر اعظم نواز شریف سی بی اے یونین کو ملاقات کا وقت دیں تاکہ حقائق ان کے علم میں لائے جا سکیں ۔زونل چیئرمین چوہدری محمد خالد ،زونل سیکرٹری سجاد بلوچ ،اکرام الحق علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے خلاف آخری دم تک مذاحمت کی جائے گی۔ ہائیڈروکرز یونین کے زیراہتمام تقسیم کارکمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملتان سمیت ملک بھرمیں مکمل ہڑتال کی۔ ملک کے دیگرشہروں کی طرح ملتان میں بی ہائیڈروورکرز یونین نے تالابندی کی اورممتاز آباد سے ہیڈآفس میپکو خانیوال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس کی قیادت ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر نے ریلی کے موقع پر مظاہرین نے حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر دیگرمقررین سجادبلوچ، چوہدر خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت واپڈا سمیت دیگرمنافع بخش اداروں کی نجکاری سے باز رہے اور لاکھوں غریب ملازمین کو بے روزگارنہ کرے۔ خانیوال سے بیورورپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح میپکو سرکل خانیوال میں بھی واپڈ انجکاری کیخلاف احتجاج کیاگیا۔دفاتر میں مکمل ہڑتال رہی اور ہائیڈرویونین اور واپڈ ا مزدوروں کی طرف سے میپکو آفس میں دھرنادیاگیا۔احتجاجی دھرناسے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین حاجی ظفراقبال، زونل سیکرٹری محمودامجد،وائس چیئرمین فداحسین لک،نعیم اختر،ملک عمران،اظہرجاوید،شاہد،تصور ،بشیراحمد اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم وا پڈا کی کسی صورت نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔حکومت واپڈا نجکاری پروگرام ختم کرکے واپڈا مزدروں میں پائی جانیوالی بے چینی کودور کر یں ۔اس موقع پر ہائیڈرویونین کے حق میں اور نجکاری کیخلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ۔مکمل ہڑتال ہونے کے باعث دور دراز سے آنیوالے صا رفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ بہادر کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈا کی نجکاری سے لا کھوں افراد بیروز گار ہو جائینگے، حکومت بیرو نی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،نجکاری کا مقصد اپنے’’ چہیتوں‘‘ کو نواز نا ہے ،حکومت بیرو نی قرضوں کی بجا ئے اپنے بے جا اخرا جات پر قا بو پا ئے ، کسی صورت واپڈا کی نجکاری نہیں ہو نے دینگے ان خیا لات کا اظہار پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑو لیبر یو نین کے ڈویژنل چیئر مین چو ہدری محمد نواز سہو نے گزشتہ روز میپکو سب ڈویژنل آفس میں منعقدہ احتجاجی مظا ہرے سے خطا ب کے دوران کیا۔احتجا جی مظاہرین سے عبدالحق شاہ،حا جی محمد یوسف بھٹہ،عرفان یعقوب،کاشف عمران،چوہدری جاوید الحسن گجر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا اس دوران میپکو ملازمین نے دو نوں دفاتر میں تا لہ بندی کرتے بازؤں پر سیا ہ پٹیاں با ندھے رکھیں اور کمروں کو تا لے دفاتر کے باہر احتجا جی کیمپ لگا ئے رکھے۔ خانگڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈا نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین تھرمل پاور مظفرگڑھ کے چےئر مین کی زیر قیادت سینکڑوں واپڈا ملازمین کا دھرنا، ضلع کے تمام واپڈا دفاتر بند ،واپڈا کی نجکاری دراصل غریب اور بے سہارا ملازمین کے منہ روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ، غیور اور محنت کش ملازمین اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کریں گے ، واپڈا نجکاری کا غلط فیصلہ موجودہ حکومت کے زوال کا سبب بنے گا ، ان خیالات کااظہار چےئر مین ہائیڈرو الیکٹرک یونین تھرمل پاور ہمایوں لطیف گجر نے احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تمام تھرمل پاور کو بروقت ایندھن فراہم کرے تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ،پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کیسینکڑو ں ملازمین نے تھرمل پاور ہاؤس مظفرگڑھ میں مکمل تالہ بندی کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ، تھرمل پاور کے سامنے ملتان کوٹ ادو روڈ کو بلاک کرکے دھرنا بھی دیا ، اس موقع پر زاہد لطیف ، جاوید شاہ ، حاجی راشد، عظمت خان کنڈی ، عبدالرشید عزمی ، محمد یوسف ، مہر خضر ، الیاس مئیو ، علی احمد جوئیہ ، اکرم کاٹھیا، عبدالطیف گجر ، محمدسرفراز ، غفار تارڑ ، محمد وسیم ، لطیف خان ترین سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق واپڈاکی نجکاری واپڈاملازمین ، مزدوروں کی لاشوں سے گزرناہوگا نجکاری نہیں ہونے دیں گے نجکاری نامنظور رائے ونڈ میں بیٹھے ہوئے حکمران عقل کے ناخن لیں اداروں کو تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں اس سے عام آدمی صارف کو ادارہ نجی ہونے سے بجلی30 روپے یونٹ ملے گی جس سے حکمران عوام کوخون پینابندکردیں واپڈاسرکل آفس کے ملازمین واپڈہائیڈوالیکٹرک سنٹرل لیبریونین زونل چیئرمین وعہدیداران فیاض احمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈاکی نجکاری سے لاکھوں مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے حکمران اے سی کمروں میں بیٹھ کرغلط فیصلے کررہے ہیں عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں اوران کے مسائل حل ہوسکیں واپڈامزدوروں نے کمشنر آفس کے باہردھرنا اوراحتجاج کیا بینرز اورکتبے اٹھارکھے تھے جس پر واپڈاکی نجکاری نامنظورلکھاہواتھا حکومت جائے گی نجکاری نہیں ہونے دیں گے حکمران اپنی من مانیاں فوری بندکرے پاکستان کو ترقی کے راستے پرلایاجائے اصلاحات کی جائیں۔ رحیمیارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز میپکوکی نجکار ی کے حکومتی فیصلے کے خلاف میپکو ملازمین نے دن بھر مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی اس موقع پر ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا کر میپکو کمپلیکس کے احاطہ میں نجکاری کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین ریاض الحسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے منافع بخش ادارے میپکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق واپڈانجکاری،حکومتی فیصلے کے خلاف میپکو سب ڈویزن فتح پور ملازمین کی ہڑتال،دفاتر کی تالا بندی،صارفین دن بھر ذلیل وخوار ہوتے رہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح واپڈانجکاری کے خلاف میپکو سب ڈویزن فتح پور کے ملازمین نے دفاتر کی تالابندی کر کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کی قیادت سب ڈویزن چئیرمین ذوالفقار علی بھڈوال نے کیاا حتجاجی دھرنے کے شرکا سے سب ڈویزن چئیرمین ذوالفقار علی بھڈوال،وائس چئیرمین محمد اکرم گوجر،سیکرٹری محمد رمضان،جائینٹ سیکرٹری عصمت علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ایک قومی ادارہ ہے جس کی نجکاری کا فیصلہ ناصرف احمقانہ ہے بلکہ ظالمانہ ہے۔احتجاجی دھرنے میں ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پلے کارڈ ،پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔میپکو ملازمین کی ہڑتال سے سائلین سارا دن ذلیل وخوار ہوتے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -