ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو بھی مبینہ طورپر رینجرز نے حراست میں لے لیا

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو بھی مبینہ طورپر رینجرز نے حراست میں ...
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو بھی مبینہ طورپر رینجرز نے حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو انکی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے تاہم دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستار کے رابطہ کرنے پر رینجرز حکام نے لاعلمی کااظہار کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ واسع جلیل کے مطابق کمال ملک گلبرگ کے سابق ٹاو¿ن ناظم رہ چکے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار کاکہناتھاکہ کمال ملک کی ایک سال قبل گردوں کی پیوندکاری ہوئی ہے اور متحدہ کو ان کی زندگی سے متعلق خدشات ہیں ، ایم کیوایم کل بھی کراچی آپریشن کے حق میں تھی اورآج بھی آپریشن کے حق میں ہے ۔
دوسری جانب ترجمان رینجرز نے واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

مزید :

کراچی -