آٹھ اکتوبر کے زلزلے کو 10 برس بیت گئے ،زخم آج بھی تازہ

آٹھ اکتوبر کے زلزلے کو 10 برس بیت گئے ،زخم آج بھی تازہ
آٹھ اکتوبر کے زلزلے کو 10 برس بیت گئے ،زخم آج بھی تازہ

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آٹھ اکتوبر کے زلزلے کو دس سال گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے 30 فیصد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں اور زخم آج بھی تازہ ہیں۔ ایرا نے منصوبوں کی تکمیل کے لیے مزید اڑھائی سو ارب مانگ لیے۔ شہداءکی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا اور دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر کے زلزلے کو 10 سال مکمل ہوگئے لیکن ساڑھے چار ہزار منصوبے اب بھی ادھورے ہیں اور مزید 250 ارب روپے درکارہیں۔ ایرا کی جانب سے 2012ءمیں تمام منصوبے مکمل ہونے کی نوید سنائی گئی مگر 14 ہزار 512 منصوبوں میں سے ساڑھے چار سے زائد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں۔

رواں مالی سال میں ایرا کے جاری منصوبوں کیلئے 7 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن پہلی سہہ ماہی میں صرف 83 کروڑ روپے ہی جاری کیے گئے۔ بالاکوٹ نیو سٹی کا منصوبہ بھی کاغذوں میں دب کر رہ گیا اور ادائیگی کے باوجود اب تک زمین واگزار نہ ہو سکی۔ خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں منصوبے مکمل کرنے کے لیے ایرا کو مزید 250 ارب روپے درکار ہیں۔

مزید :

مظفرآباد -