گائے کے گوشت کا تنازعہ ،بی جے پی ارکان کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مسلمان رکن پر تشدد

گائے کے گوشت کا تنازعہ ،بی جے پی ارکان کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مسلمان رکن ...
گائے کے گوشت کا تنازعہ ،بی جے پی ارکان کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مسلمان رکن پر تشدد

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)گائے کے گوشت کے حوالے سے ایک دفعہ پھر مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جہاں بھارت کی حکومتی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کے ارکان نے آزاد امیدوار کو تشدد کانشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشد نامی آزاد رکن نے بیف پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس پر شدت پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑاکردیا اور آزاد رکن اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں گائے کے گوشت کے تنازعہ پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس میں اپوزیشن ارکان نے سپیکرڈائس کا گھیراؤکرکے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سپریم کورٹ نے گائے کے گوشت سے 2 ماہ کیلئے پابندی ختم کردی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -