تاثیر خاندان کو انصاف مل گیا: آصفہ، انٹر نیٹ پر حمایت‘مخالفت میں ٹویٹ

تاثیر خاندان کو انصاف مل گیا: آصفہ، انٹر نیٹ پر حمایت‘مخالفت میں ٹویٹ
تاثیر خاندان کو انصاف مل گیا: آصفہ، انٹر نیٹ پر حمایت‘مخالفت میں ٹویٹ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی اپیل مسترد کیے جانے اور سزائے موت برقرار رکھے جانے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سے پاکستانی سوشل میڈیا پر دو ٹرینڈز نمایاں ہیں: ایک ممتاز قادری اور دوسری آئی ایم سلمان تاثیر۔ تاہم سزائے موت کی مخالفت کرنے والے افراد اس فیصلے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جن میں آصفہ بھٹو زرداری شامل ہیں جھنوں نے لکھا:’بالاآخر تاثیر خاندان کو انصاف ملا۔ میں سزائے موت کیخلاف ہوں، لیکن میں سمجھتی ہوںکہ ممتاز قادری کو ساری عمر جیل میں سٹرنا چاہیے۔ ایمنسیٹی انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے والے مصطفی قادری نے ٹویٹ کی کہ ’مجھے ایک بات صاف صاف سمجھائیں کہ کیا ممتاز قادری کی پھانسی دوسرے شدت پسندوں کو روک پائے گی جو حیات بعد الموت پر یقین رکھتے ہیں ؟ ‘ سزائے موت پر بحث تو ایک عرصے سے جاری ہے، لیکن اب اس پراز سرِ نوتقسیم نظر آرہی ہے۔ بہت سے لوگ جو سزائے موت کے خلاف ہیں وہ ممتاز قادری کی بھانسی کے حق میں بات کرتے نظرآتے ہیں ۔ زبیر نے ٹویٹ کی کہ ’ ممتاز قادری کی موت کا فیصلہ ایسے لوگوں کے نقطہ نظر پر سوالیہ نشان لگاتا ہے جو سزائے موت کو انسانی حقوق کے منافی قرار دے کر اس کی حمایت نہیں کرتے تھے۔ ‘ نعمان نے لکھا کہ’ اگر کسی نے ایک قاتل کو مارا تو وہ ایک قاتل تو مرجائے گا مگر اس سے ایک اور قاتل جنم لے گا۔ ‘ اقبال حیدر بٹ نے لکھا ’کہ اگر لوگ منصف بن کر قانون کو ممتاز قادری کی طرح اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ایک دن اس ملک میں 40 کروڑ ہاتھ ایک دوسرے سے دست وگر یباں ہوں گے۔ ‘ یاسر لطیف ہمدانی نے ٹویٹ کی کہ ’ ممتاز قادری کی سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ منطق اور آئین کی فتح ہے۔ ‘ محمد رفیق نے لکھا ’ ممتاز قادری کے حمایتیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس معاشرے کو قدامت پسندی کی سوچ سے ہٹانے کے لیے ایک نظر یاتی ضربِ عضب کی ضرورت ہے۔ جنگ کے فوائد تو محدود ہوتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -