نندی پور پلانٹ کا آڈٹ، اہم دستاویزات غائب

نندی پور پلانٹ کا آڈٹ، اہم دستاویزات غائب
نندی پور پلانٹ کا آڈٹ، اہم دستاویزات غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نندی پور پور پلانٹ کا آڈٹ شروع کر دیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی ایک ٹیم نے نیپرا کا دورہ کیا، جس دوران نندی پور منصوبے کی متعدد اہم دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تشکیل آڈیٹر جنرل کی آڈٹ ٹیم نے منصوبے کی تحقیقات کیلئے نیپرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیپرا کی آڈٹ رپورٹ میں نندی پور پلانٹ میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی شامل ہے جو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کو آڈٹ میں مدد دے سکتی ہیں، تاہم نیپرا آڈٹ رپورٹ میں نندی پور پلانٹ کی متعدد اہم دستاویزات غائب ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ٹیم نے نیپرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور نیپرا کے افسروں سے نندی پور معاملے پر تفصیلی مشاورت کی۔ ٹیم نے نیپرا حکام سے مختلف سوالات اٹھائے اور ان کا تحریری جواب داخل کروانے کی ہدایت کی ٹیم نے نیپرا سے نندی پور منصوبے کی اہم دستاویزات حاصل کر لیں جس میں سے منصوبے کی متعدد اہم دستاویزات نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا جس پر آڈٹ ٹیم نے نیپرا سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے اور ان دستاویزات کی ایک فہرست مرتب کر کے نیپرا کے سپرد کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات چند دن کے اندر آڈٹ کیلئے فراہم کی جائیں تاکہ انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

مزید :

اسلام آباد -