شام میں حملہ روس کی بنیادی غلطی ہے، تعاون نہیں کریں گے : امریکی وزیردفاع

شام میں حملہ روس کی بنیادی غلطی ہے، تعاون نہیں کریں گے : امریکی وزیردفاع
شام میں حملہ روس کی بنیادی غلطی ہے، تعاون نہیں کریں گے : امریکی وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ،روم(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے شام میں روس کے اقدام کو بنیادی غلطی قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ شام میں فضائی حملوں کے ضمن میں کوئی تعاون نہیں کررہا ہے۔
اٹلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آشٹن کارٹرکاکہناتھاکہ روس شام میں ایک غلط حکمت عملی پر عمل پیراہے ، طیاروں نے ان اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو داعش کے نہیں ،روسی جو کچھ بھی کہتے رہیں،ہم روس کے ساتھ اس وقت تک تعاون پر متفق نہیں ہوں گے جب تک وہ اس غلط حکمت عملی پر عمل پیرا رہتا ہے اور شامی باغیوں کے اہداف کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔
العربیہ کے مطابق آشٹن کارٹر نے روسی وزارت دفاع کے اس دعوے کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف کارروائیوں کو مربوط بنانے کے لیے امریکی تجاویز پرغور کررہی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان آئیگور کوناشینکوف کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ان تجاویز پر غور کیا جاسکتا ہے اور روسی اور پینٹاگان کے حکام بدھ کو اس کی ٹیکنیکل تفصیل پر بات چیت کررہے ہیں۔
امریکی اور روسی حکام،دونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شام میں بیک وقت کارروائیوں کے دوران دونوں ممالک کے لڑاکا طیاروں کے درمیان ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔