سدھو کی حالت سنبھلنے لگی، ڈاکٹرز نے جلد صحتیابی کی نوید سنا دی

سدھو کی حالت سنبھلنے لگی، ڈاکٹرز نے جلد صحتیابی کی نوید سنا دی
سدھو کی حالت سنبھلنے لگی، ڈاکٹرز نے جلد صحتیابی کی نوید سنا دی

  

نئی دہلی( ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی ہسپتال میں حالت بہتر ہونے لگی، سدھو کو ایک روز قبل جسم میں خون جمنے کی بیماری کے باعث داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مکمل ٹیسٹ ہوئے اور علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹر ز نے گزشتہ روز بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ان کا علاج جاری ہے اور وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ کامیڈی نائٹس ودکپیل کے میزبان کپیل شرما نے گزشتہ روز ہسپتال میں سدھو کی عیادت کی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی ان کیلئے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -