جے پور ائیر پورٹ پر اداکارہ امر تا راﺅ کا بیگ گم ہو گیا

جے پور ائیر پورٹ پر اداکارہ امر تا راﺅ کا بیگ گم ہو گیا
جے پور ائیر پورٹ پر اداکارہ امر تا راﺅ کا بیگ گم ہو گیا

  

جے پور ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ امرتا راﺅ کا بیگ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایئر پورٹ پر گم ہو گیا۔ امرتا راﺅ وہاں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے گئی تھیں۔ امرتا راﺅ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بیگ میں کم وبیش ایک لاکھ روپے کا بیش قیمت سامان موجود تھا۔ امرتا کے مطابق ان کے پاس اس وقت تین بیگ تھے جن میں جیولری، کپڑے، جوتے وغیرہ موجود تھے، جن میں سے ایک بیگ گم ہو گیا جس میں انکے بیش قیمت جوتے اور موزے وغیرہ بڑے تھے ۔ اداکارہ امرتا راﺅ کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ بیگ گم ہو اہے یا کسی نے چوری کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ حکام نے اداکارہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انکا گمشدہ بیگ انہیں لوٹانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -