پاکستان کے وہ مشہور اداکاراور ادکارائیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا 

پاکستان کے وہ مشہور اداکاراور ادکارائیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد ...
پاکستان کے وہ مشہور اداکاراور ادکارائیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں اصل نام کے بجائے نقلی نام رکھنے کا رجحان تھا اور کئی اداکاروں اور اداکارﺅں کو ہم انے کے نقلی نام سے جانتے ہیں اسی طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہیں ان کے نقلی ناموں کی وجہ سے شہرت ملی اور آج ہم ان کو ان کے نقلی ناموں سے جانتے ہیں ۔ 

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان اداکاروں کی فہرست میں شامل سب سے پہلا نام سپر سٹار شان کا ہے،اور ملک کا بچہ بچہ انہیں شان کے نام سے ہی جانتے ہیں لیکن آپ حیران ہونگے کہ شان شاہد کا اصل نام ارمغان شاہد ہے۔

پاکستانی ڈراموں کا تو کوئی ثانی نہیں اور ڈرامہ دیکھنے کا شوق رکھنے والے افراد خوبرو اداکارہ عائزہ خان سے تو ضرور واقف ہو ں گے ،ان کو ان کے ڈرامے ’پیارے افضل ‘نے شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔دراصل عائزہ خان کا درست نام کنزہ خان ہے۔

اداکارہ وینا ملک انتہائی شہرت یافتہ اداکارہ ہیں اور انہیں ، بھارتی ٹی وی کے پروگرام بگ باس نے نئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ان دنوں شادی کے بعد امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ آپ یہ پڑھ کر حیران ہونگے کہ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ملک تھا لیکن شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔

میرا نے نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ بھارت کی فلموں میں بھی کام کیا۔ ادکارہ میرا کی جب پیدائش ہوئی تو ان کے والدین نے ان کا نام ارتضیٰ رباب رکھا تھا لیکن فلموں میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور میرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا خوبصورت چہرہ اور گلیمرس اداکارہ ریما خان ان دنوں امریکی ڈاکٹر کے ساتھ شادی کرکے ہنسی خوشی اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ یما خان کا اصل نام ثمینہ خان ہے۔

اداکارہ نور کا نام ان کی شخصیت سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ نہ صرف بہت اچھی ایکٹر بلکہ بہت اچھی ڈانسر بھی ہے۔ اداکارہ نور کا اصلی نام سونیا مغل

ہے۔ 

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا،انہوں نے اپنا نام صباحت سے صبا نام رکھ لیا۔

مزید :

تفریح -