سپریم کورٹ کا ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

سپریم کورٹ کا ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم
سپریم کورٹ کا ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے رینجرز کی تحویل میں ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ڈاکٹرعاصم کی ہسپتال سے رینجرزہیڈ کوارٹرز منتقلی کیس سے متعلق ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت کی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے وفاقی سیکریٹری صحت کو ڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے کےلئے تین رکنی غیر جانبدارمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے اس میں شامل ڈاکٹروں کو ڈاکٹر عاصم تک 24 گھنٹے رسائی دینے کی ہدایت کی جبکہ ڈاکٹر عاصم کی بیٹی کو بھی ان تک رسائی کی اجازت دے دی ۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ 2 ہفتوں میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ جمع کرائیں، کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -