یونیورسٹیوں کی تاریخ کی شرمناک ترین پیشکش، جان کر آپ بھی ’شرما‘جائیں گے

یونیورسٹیوں کی تاریخ کی شرمناک ترین پیشکش، جان کر آپ بھی ’شرما‘جائیں گے
یونیورسٹیوں کی تاریخ کی شرمناک ترین پیشکش، جان کر آپ بھی ’شرما‘جائیں گے

  

روم(نیوز ڈیسک)اطالوی فحش اداکاراورڈائریکٹرنے بالغوں کی فلم میں اداکاری کیلئے ایک اکیڈمی کھولنے کاعندیہ دیدیاہے جس میں خواہشمند لڑکی لڑکوں کو’اپنے کام‘ کے طریقے سکھائے جائیں گے اوران کی تربیت کے سیشن کو ’پورن یونیورسٹی‘ کا نام دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق Siffredi Rocco ایک رئیلٹی شو میں اس ’پروگرام‘ کی تشہیر کریں گے اور ’یونیورسیٹاڈیل پورنو‘ پروگرام اٹلی میں آن ایئرکیاجائے گا۔ سفریڈی ہارڈاکیڈمی کے پلیٹ فارم سے ہونیوالی کلاسوں میں ماہرفحش اداکار 21’طلباء‘ کے گروپ کوسکرین پر قابل اعتماد فحش اداکار بننے سے متعلق تراکیب اور حکمت عملی پر لیکچر دیں گے ۔

اکیڈمی کھولنے اعلان کرنیوالا فحش اداکار خود بھی بالغوں کی 1300سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اور وہ ’شوقین‘ افراد کیلئے دوہفتوں کے ٹرنینگ سیشن کے دوران کلاسوں کا انعقاد کریں گے ،ان طلباءکو ہزاروں میں سے منتخب کیاگیا جنہوں نے اس نام نہاد سکول میں داخلے کیلئے درخواستیں کیں ۔ اس تربیتی سیشن کے دوران کیمرے کے سامنے پراعتماد دکھائی دینے اور آن سکرین کارکردگی بہتردکھانے کے طریقے سکھائے جائیں گے ۔

سفریڈی نے اطالوی میڈیا کوبتایاکہ ان کا ٹریننگ سیشن ’ان سکرپٹڈ‘ ہوگا اور جس حدتک ممکن ہوسکا ، زیادہ سے زیادہ سکھانے کی کوشش کی جائے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -