نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی
نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دے دی ہے۔ نیپراکی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے مہینے کےلئے سستی ہو گی جس سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا جبکہ 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پربھی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -