بیوی پر تشدد کیس میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی بدستور ریمانڈ پر شریک ملزم کتا ڈون عدالت سے ”باعزت“ بری
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی تو آج کل جوڈیشل ریمانڈ ہیں مگر نئی دہلی کی عدالت نے ”شریک ملزم“ سومناتھ کے پالتو کتے ”ڈون“ کو باعزت بری کردیا۔ واضح رہے کہ سومناتھ بھارتی کی بیوی لیپکا مترا نے اپنے شوہر کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا تھا کہ سومناتھ نے جب وہ حاملہ تھی، تشدد کے بعد اس پر اپنا پالتو کتے ڈون کو چھوڑ دیا تھا جس کے کاٹنے سے وہ زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ”ڈون“ کو بھی حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ روز دہلی کی سٹی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست گزار خاتون کے الزام درست ثابت نہیں ہو سکے۔ ”ڈون“ اپنے مالک سومناتھ بھارتی کے احکامات سن کر کوئی حرکت ہی نہیں کرتا بلکہ بیٹھا رہتا ہے۔