وزیر پٹرولیم کو ایل این جی در آمد روکنے کیلئے مافیا کی 10ارب کی پیشکش

وزیر پٹرولیم کو ایل این جی در آمد روکنے کیلئے مافیا کی 10ارب کی پیشکش
وزیر پٹرولیم کو ایل این جی در آمد روکنے کیلئے مافیا کی 10ارب کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ملک میں قطر سے ایل این جی کی در آمد میں بڑی رکاوٹ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا فرنس آئل در آمد کرنیوالا طاقتور تیل مافیا ہے جس کے فرنٹ میںایل این جی پاکستان لانے سے روکنے کیلئے سرگرم ہیں اور وزارت پٹرولیم میں موجود طاقتور لابی بھی اس مافیا کی سپورٹ میں ملوث ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے مخالف تیل مافیا نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو دوسال کیلئے ایل این جی کی در آمد موخر کرنے کی شرط پر 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہے جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی جس میں صرف ایک شرط رکھی گئی کہ ہو اس سمری پر دستخط کر کے وزیر اعظم کو بھجوادیں جس میں یہ لکا ہو گا کہ ایل این جی کی در آمد دو سال کیلئے موخر کر دی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -