”سائیں“ حکومت نے سندھ احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا

”سائیں“ حکومت نے سندھ احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا
”سائیں“ حکومت نے سندھ احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرپٹ افراد کے خلاف نیب، رینجر ز اور ایف آئی اے کا تابڑ توڑ حملوں کے بعد”سائیں“ سرکار نے سندھ احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سندھ احتساب کمیشن کے لئے قانون سازی شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کرپٹ افراد کے خلاف رینجرز، نیب اور ایف آئی اے کی کاروائیوں سے پریشان ہے اور اس نے وفاقی اداروں کی مداخلت کو کم کرنے کے لئے صوبائی احتساب کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی احتساب کمیشن کا خاکا تیار کیا جا چکا ہے کمیشن کو وسیع اختیارات دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں ضم کر دیا جائے گا۔ کمیشن کے چئیر مین کا تقرر 3 سال کے لئے ہو گا، چیرمین اپنا بورڈ آف ڈائر یکٹر ز تشکیل دیگا اور کمیشن از خود نوٹس بھی لے سکے گا۔ صوبائی احتساب کمیشن کو سرکاری، غیر سرداری اداروں، افسران اور سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہو گا۔

مزید :

کراچی -