کارگل جنگ رکوانے کیلئے واجپائی نے دلیپ کمار کی نواز شریف سے بات کرائی: خورشید قصوری

کارگل جنگ رکوانے کیلئے واجپائی نے دلیپ کمار کی نواز شریف سے بات کرائی: خورشید ...
کارگل جنگ رکوانے کیلئے واجپائی نے دلیپ کمار کی نواز شریف سے بات کرائی: خورشید قصوری

  

لاہور (این این آئی) سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل وجپائی نے 1999 میں کارگل جنگ رکوانے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے اداکار دلیپ کمار کی ٹیلی فون پر بات کرائی تھی۔ قصوری نے بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا کہ نواز شریف لچنڈ ادا کار کی آواز سن کر حیران رہ گئے اور انہیں یقین نہیں آیا تھا کہ ایک ہیرواس وقت فون پر اُن سے مخاطب ہیں جس پر دلیپ کمار نے انھیں یقین دلایا کہ فون پر وہی بات کر رہے ہیں۔ دلیپ کمار نے کہا کہ میا ں صاحب ، ہم آپ سے امید نہیں رکھتے کیونکہ آپ نے ہمیشہ پاک بھارت امن کی بات کی تھی، کشید گی کے باعث بھارتی مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، لہذا آپ اسے روکنے کیلئے کچھ کریں۔

مزید :

لاہور -