آئندہ ہفتے کے اختتام پر یواے ای میں مقیم افراد کیلئے اضافی چھٹی کا امکان

آئندہ ہفتے کے اختتام پر یواے ای میں مقیم افراد کیلئے اضافی چھٹی کا امکان
آئندہ ہفتے کے اختتام پر یواے ای میں مقیم افراد کیلئے اضافی چھٹی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے مکینوں نے لمبے ویک اینڈ کے مزے لیے ، پبلک سیکٹرنے چار جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو تین چھٹیاں ملی تھیں تاہم آئندہ ہفتے محرم کے آغاز کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر لمبے ویک اینڈ کا امکان ہے ۔
عرب میڈیا نے ہجری کیلنڈر کے حوالے سے بتایاکہ نیا اسلامی سال آئندہ ہفتے شروع ہوگا اوراس موقع پر دونوں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں چھٹیاں ہوتی ہیں ۔ محرم کا آغاز 14اکتوبر بدھ یا پھر 15اکتوبرجمعرات کو متوقع ہے ، اگر موجودہ مہینہ ذوالحجہ 30دن تک جاتاہے تو نئے سال کی چھٹی جمعرات 15اکتوبر کوہوگی ۔
اگر ہجری کیلنڈر کا آخری مہینہ ذوالحجہ 29دن کا ہوتاہے تو نیا اسلامی سال بدھ کو شروع ہوگا تاہم نئے سال کی چھٹی ویک اینڈ کیساتھ ملانے کیلئے جمعرات کو منتقل کی جاسکتی ہے اور ایسا ماضی میں ہوچکاہے تاہم اس ضمن میں نئے اسلامی سال کے آغاز سے باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔
یادرہے کہ ہجری کیلنڈ ر چاند کے حساب سے چلتاہے اور دن اوپر نیچے ہوسکتے ہیں ۔