حکومت کرپشن اورنااہلی کے علاوہ منیٰ حادثے پربے حس اورسنگدل بھی ہے: اعتزاز احسن

حکومت کرپشن اورنااہلی کے علاوہ منیٰ حادثے پربے حس اورسنگدل بھی ہے: اعتزاز ...
حکومت کرپشن اورنااہلی کے علاوہ منیٰ حادثے پربے حس اورسنگدل بھی ہے: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ منیٰ پرحکومتی انتظامات اور پرویز رشید کی وضاحت کے خلاف اپوزیشن ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منیٰ حادثے کے معاملے کو دبنے نہیں دیں گے،ہمارے ہاتھ حکومت کے گریبان پر رہیں گے،حکومت کرپشن اورنااہلی کے علاوہ منیٰ حادثے پربے حس اورسنگدل بھی ہے،منیٰ حادثے کے معاملے کو دبا کر بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔منیٰ حادثے میں 3 سو پاکستانی شہید یا لاپتا ہیں،شہداکی تصاویر،انگوٹھے کے نشان ویب سائٹ پرڈالتے تونادرا معاملہ حل کردیتا،لاشوں کی واپسی کے اقدامات ہی کرلیں یا لواحقین کو ویزے دلوا دیں،حکومت اگر شہدا کی میتیں نہیں لاسکتی تو یہ نااہل ہے اور استعفیٰ دینا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایوان میں کہا کہ سانحہ منیٰ بہت بڑا حادثہ تھاجس پر تمام ارکان پارلیمنٹ دکھی ہیں۔ جب سے حکومت سنبھالی ہے حجاج نے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا ہے،سانحہ منیٰ میں لاپتا حجاج کی تلاش جاری ہے لاپتا افرادمیں کمی آرہی ہے،پاکستان کی حکومت اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے ۔
سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ منیٰ حادثے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،حج کے انتظامات بہترین تھے، لیکن کہیں کوئی نقص تھا،ہمیں سعودی حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کاانتظار کرناچاہیے،منیٰ حادثے میں ابتدائی طورپراطلاع ملی کہ2300حجاج شہیدہوئے۔
پرویز رشید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت کوحجاج نے ہاتھ اٹھا کربددعائیں دی تھیں،اگرایک سانحے کوپگڑی اچھالنے کیلئے استعمال کیاتوپھرپگڑی سنبھال جٹابھی آئیگا،اعتزازجانتے ہیں حجاج سعودی عرب جاتے ہیں توایک معاہدے پردستخط کرتے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب میں وفات کی صورت میں تدفین وہیں کی جاتی ہے ۔جن شہدا کوسعودی عرب نے تسلیم کیاانکی تصاویرویب سائٹ پرہیں،پیمرانے سانحہ منیٰ پربات نہ کرنےکاحکم ہرگزجاری نہیں کیا،پیمرانے ایک درخواست کی تھی کہ چینلزغلط معلومات نہ دیں۔
پرویز رشید کی اس وضاحت کے بعداپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

مزید :

قومی -Headlines -