ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق، ایک اہلکار زخمی، 1 ڈاکو ماراگیا

ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق، ایک اہلکار زخمی، 1 ڈاکو ماراگیا
ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق، ایک اہلکار زخمی، 1 ڈاکو ماراگیا

  

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ کانڈی وال کے علاقے میں ڈاکوو¿ں سے مقابلے میں پولیس سٹیشن کا ایس ایچ او جاں بحق جبکہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ کانڈی وال کے علاقے میں پولیس نے مصدقہ اطلاع پر اظہری گینگ کی موجودگی پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جاں بحق جبکہ ایک کا نسٹیبل زخمی ہوگیا ،زخمی ہونے والے اہلکارکوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت قاسم عرف قاسو کے نام سے ہوئی ہے، قاسو ڈکیتی اور اقدام قتل کے 12 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید :

چنیوٹ -