کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی
کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر ایان علی کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ جب تک کیس کے تمام ملزمان کے خلاف چالان مکمل نہیں ہو جاتا تو ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایان علی کے خلاف چالان مکمل ہو چکا ہے، پہلے بھی کئی مرتبہ ملزمہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے، آپ اپنے وکلاءسے مشورہ کر لیں آج ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ایان علی کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ آج مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

راولپنڈی -