لڑکے لڑکی کا بیدردی سے قتل، نعشیں نہر میں بہا دیں

لڑکے لڑکی کا بیدردی سے قتل، نعشیں نہر میں بہا دیں
لڑکے لڑکی کا بیدردی سے قتل، نعشیں نہر میں بہا دیں

  

 قصور (ویب ڈیسک) قصور کے قریب جواں سال لڑکے اور لڑکی کو بیدردی سے قتل کرکے نعشیں بی آر بی نہر میں بہا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھیم کرن کے قریب بی آر بی نہر میں نامعلوم نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں تیرتی دیکھ کر لوگوں نے پولیس بلا لی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے رینجرز پوسٹ کے قریب نعشیں نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ لڑکے کو گولیاں مارکر جبکہ لڑکی کو پھندے کے ذریعے پھانسی دیکر قتل کیا گیا تھا۔ دونوں کی فوری شناخت نہ ہو سکی پولیس کے مطابق زیادہ امکان اسی بات کا ہے یہ دونوں کسی قریبی علاقے کے ہیں جنہیں لو میرج یا ناجائز مراسم کے شبہ میں قتل کیا گیا، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قصور -