فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں‘غلام علی ، اروند کیجروال کی نئی دہلی میں کنسرٹ کی دعوت ،شیو سینا بھارتی طالبان ہیں: کانگریس

فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں‘غلام علی ، اروند کیجروال کی نئی دہلی میں کنسرٹ کی ...
فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں‘غلام علی ، اروند کیجروال کی نئی دہلی میں کنسرٹ کی دعوت ،شیو سینا بھارتی طالبان ہیں: کانگریس

  

لاہور،نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )لیجنڈ پاکستانی گلوکارہ غلام علی نے اندر کیجروال کی نئی دہلی میں پروگرام کی دعوت پر شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعلی اروندکیجروال نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینے پر شیو سینا کو آڑھے ہاتھوں لیتا ہوئے اسے انتہا پسند تنظیم قرار دیدیا اور غلام علی کو نئی دہلی میں کنسرٹ کرنے کی دعوت دی تاہم غلام علی نے ان سے نئی دہلی میں پروگرام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔دوسری جانب کانگریس کے جنرل سیکرٹری نے شیو سینا کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیو سینا بھارتی طالبان ہیں۔

قبل ازیں لیجنڈ گلوکار غلام علی کا کہنا تھا کہ گلو کار کو تو ہر جگہ پر جانا ہو گافنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ،سیاسی ایشو ز کو کلچر سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے تعلقات اچھے رہیں گے تو سب کے لئے اچھا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی کوئی پیار سے بلائے گا ہم جائیں گے ۔

یاد رہے گذشتہ روز شیو سینا کی دھمکی کے بعد غلام علی کا بھارت میں کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا ۔غلام علی نے لیجنڈ بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر پرفارم کرنا تھا ۔شیو سینا نے کنسرٹ آرگنائزر کو بھجوائے گئے خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھاکہ 9اکتوبر کو غلام علی کا کنسرٹ نہیں ہونے دینگے،کنسرٹ کیا گیا تو اپنے اندازمیںاحتجاج کرینگے۔شیو سینا بھارت کی کٹر ہندو اور انتہا پسند تنظیم ہے۔

مزید :

تفریح -