پریانکا چوپڑا نٹرنیٹ صارفین کیلئے بالی ووڈ کی خطرناک ترین اداکارہ بن گئیں،مفید معلومات

پریانکا چوپڑا نٹرنیٹ صارفین کیلئے بالی ووڈ کی خطرناک ترین اداکارہ بن ...
پریانکا چوپڑا نٹرنیٹ صارفین کیلئے بالی ووڈ کی خطرناک ترین اداکارہ بن گئیں،مفید معلومات

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور وہ سب سے زیادہ سنسنی خیز شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھی آچکی ہیں لیکن آج کل ان کی ا س پوزیشن کا سب سے زیادہ فائدہ انٹر نیٹ ہیکرز اٹھا رہے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔انٹل سیکیورٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ ہیکرز پریانکا چوپڑا کا نام استعمال کرکے صارفین کو لالچ دے کرنقصان پہنچانے والی ویب سائٹ پر لے جاتے ہیں جہاں سے وہ صارف کی قیمتی ذاتی انفارمیشن چوری کر لیتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2015کے آن لائن سرچ نتیجہ کے مطابق پریانکا چو پڑا سب سے زیادہ سنسنی خیز ادکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئیں ہیں جبکہ اس سال شردھا کپور حیران کن طور پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں اور کامڈی نائٹس کے کپل شرما اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ انٹر نیٹ ہیکرز ہمیشہ صارفین کافائدہ اٹھانے کیلئے مختلف راستوں کی تلاش میں رہتے ہیں جن میں کلچرل فیسٹول ،ٹی شوز ،ایورڈ شوسز ،مشہور شخصیات کی آپسی لڑائیوں اس طرح کے مختلف ایشوز شامل ہیں ۔جن کے ذریعے انٹرنیٹ ہیکرز صارفین کو لالچ دے کر مختلف خطرناک ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں جہاں ان کا پرنسنل ڈیٹا چوری کر لیا جاتاہے۔

مزید :

تفریح -