ماڈل ایان کی اڈیالہ جیل میں بھی پولیس اہلکار کےساتھ سیلفیاں سامنے آ گئیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کی دوران قید اڈیالہ جیل میں پولیس اہلکار کےساتھ لی گئی نئی سیلفیاں سامنے آ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی عدالت میں پیشیوں کے دوران اپنے جلوﺅں کی بدولت نہ صرف میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہیں بلکہ جیل میں بھی نہایت خوشگوار موڈ میں اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں دیتی رہیں۔ایان علی کی بیرک کے باہر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفیاں سامنے آئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کا جیل انتظامیہ کے ساتھ رویہ اس قدر اچھا تھا کہ انہوں نے قیدیوں کے لئے آنے والا کھانا بھی اکثر ساتھ اکٹھجے کھایا تھا ۔
یاد رہے جب بھی ایان علی عدالت پیشی کے لئے آتی تو ان کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار خوب بن سنور کر آتے تھے۔