انوشکا شرمانے اپنے کتے اور ویرات کوہلی کو ایک برابرکردیا

انوشکا شرمانے اپنے کتے اور ویرات کوہلی کو ایک برابرکردیا
انوشکا شرمانے اپنے کتے اور ویرات کوہلی کو ایک برابرکردیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک پل پر لوگ اپنی محبت کوامر کرنے کی کوشش کے طورپرپیارکرنیوالوں کے ناموں کیساتھ تالے لگاکرچابیاں دریامیں پھینک دیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ بالی ووڈاداکارہ انوشکاشرمانے کیا لیکن اُنہوں نے ایک کی بجائے دوتالے لگائے ، ایک پر کرکٹراوران کے دوست ویرات کوہلی کانام تھا لیکن اس سے پہلے لگائے گئے تالے پر کسی مرد کا نام نہیں بلکہ کتے کا نام تھا اوران دونوں کیلئے انوشکار نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق اپنے کتے سے محبت کے اظہار کے بعداداکارہ نے اپنے اور اپنے دوست کے نام کے تالے کے ساتھ بھی وہی جملہ لکھ دیااور اسے دنیا کے دیکھنے کیلئے چھوڑدیا۔ اداکارہ نے اپنے اور انوشکا کے نام کے درمیان دل کا نشان بھی بنایا اور ایک سمائیلی نیچے کی طرف کھینچ دی ، تالے اطراف میں2اکتوبر2015ءکی تاریخی لکھی گئی ۔

یہ بالکل اسی طرح گلابی تالاتھاجیساکہ اداکارہ نے اپنے کتے کے نام کا لگایاتھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پل پر لگے تالوں کا وزن بڑھنے پر انتظامیہ نے جنوری 2015ءمیں پہلے سے لگے تالے ہٹانے کا اعلان کیاتھا۔

مزید :

تفریح -