اسسٹنٹ کمشنر کاکباڑ خانے پر چھاپہ،بچوں کی دواؤں کے 100 کارٹن برآمد

اسسٹنٹ کمشنر کاکباڑ خانے پر چھاپہ،بچوں کی دواؤں کے 100 کارٹن برآمد
اسسٹنٹ کمشنر کاکباڑ خانے پر چھاپہ،بچوں کی دواؤں کے 100 کارٹن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کباڑخانے پر چھاپہ مارکراینٹی بائیوٹک سیرپ کے 100 کارٹن برآمد کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سٹی نے پولیس کے ہمراہ کباڑخانے پر چھاپہ مارا جہاں سے اینٹی بائیوٹک ادویات کے 100 کارٹن برآمد ہوئے جن میں فی کارٹن سیرپ کی 60 بوتلیں موجود تھیں۔ اے سی سٹی نے دوائیوں کے کارٹن قبضے میں لے کر 12 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی لاہور کاکہنا تھاکہ یہ ادویات بچوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کے انفیکشن دور کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ، جائزہ لینا ہوگا کہ سرکاری ہسپتالوں کی یہ ادویات کباڑخانے تک کیسے پہنچیں۔

مزید :

لاہور -