وزیر اعظم بوئنگ 777کے بجائے 12سیٹر جہاز پر امریکہ جائیں گے

وزیر اعظم بوئنگ 777کے بجائے 12سیٹر جہاز پر امریکہ جائیں گے
وزیر اعظم بوئنگ 777کے بجائے 12سیٹر جہاز پر امریکہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ کے لیے بوئنگ 777استعمال کرنے کے بجائے 12سیٹر جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعظم 18رکنی وفد کے ہمراہ 21اکتوبر کو امریکہ کے دورے پر جائیں گے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دورہ امریکہ میں وزیر اعظم بوئنگ777جہاز استعمال نہیں کریں گے بلکہ 12سیٹر جہاز پر امریکہ جائیں گے جہاں 22اکتوبر کو وہ امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات کریں گے ۔ اس 12سیٹر جہاز میں چار صوفہ سیٹیں ہیں جو وزیر اعظم اور ان کے وزراءاستعمال کریں گے جبکہ باقی 8سیٹوں پر سیکیورٹی کا عملہ تعینات ہو گا ۔

مزید :

اسلام آباد -