پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہورسے اسلام آباد منتقلی کیلئے سینٹ میں قرارداد پیش

پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہورسے اسلام آباد منتقلی کیلئے سینٹ میں قرارداد پیش
پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہورسے اسلام آباد منتقلی کیلئے سینٹ میں قرارداد پیش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے سینٹ میں قرارداد پیش کردی گئی ۔

سینیٹرسردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں پی سی بی ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ’ریاستی علامت‘ قراردیدیا۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان کاکہناتھاکہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے پی سی بی دفتر لاہور سے اسلام آباد منتقل کیاجاسکتاہے تاکہ وفاق مزید مضبو ط ہویا پھر دیگر صوبوں میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتربنائے جائیں تاکہ ہر صوبے کوتین ماہ کیلئے باری باری اپنی نمائندگی کا موقع مل سکے ۔

مزید :

کھیل -