سعودی عرب کی ایک مسجد میں نمازیوں کو جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کرنا پڑ گئی ،وجہ ایسی جو شائد آپ کو بھی غصہ دلا دے

سعودی عرب کی ایک مسجد میں نمازیوں کو جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کرنا پڑ ...
سعودی عرب کی ایک مسجد میں نمازیوں کو جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کرنا پڑ گئی ،وجہ ایسی جو شائد آپ کو بھی غصہ دلا دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے حائل شہر کی ایک مسجد میں گزشتہ جمعہ کے روز نمازی امام صاحب کے منتظر رہے لیکن آخری وقت تک وہ تشریف نہ لائے، جس کے بعد نمازی جمعہ ادا کرنے کی بجائے معمول کی نماز ظہر ادا کرکے رخصت ہوگئے۔
اخبار ”الاشراق ڈیلی“ کے مطابق البورج جامعہ مسجد میں نمازی یہ سمجھ کر امام صاحب کے منتظر رہے کہ وہ کسی بھی وقت پہنچ جائیں گے، مگر جب جمعے کا وقت تقریباً نکلنے والا تھا تو معلوم ہوا کہ امام صاحب نیند سے ایسے مغلوب ہوئے تھے کہ وقت پر پہنچنا کسی طور پر ممکن نہ رہا تھا۔ یہ خبر ملنے پر موذن نے نماز ظہر ادا کروادی، کیونکہ خطبہ جمعہ کا اہتمام ممکن نہ ہوسکا تھا۔
اگرچہ وزارت اسلامی امور کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ضروری کارروائی کی جائے گی اور نمازیوں نے بھی جمعہ ادا نہ کرپانے پر اظہار برہمی کیا، لیکن برہم نمازیوں کو اس تنقید کا بھی سامنا ہے کہ وہ مختصر خطبہ جمعہ کا کوئی اہتمام نہ کرسکے، اور نماز ظہر ادا کرکے چلتے بنے۔