پالپا کی ہڑتال سے حکومتی وزیر کو کروڑوں کا فائدہ ہوا ،عمران خان نے انکشاف کردیا

پالپا کی ہڑتال سے حکومتی وزیر کو کروڑوں کا فائدہ ہوا ،عمران خان نے انکشاف ...
پالپا کی ہڑتال سے حکومتی وزیر کو کروڑوں کا فائدہ ہوا ،عمران خان نے انکشاف کردیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پالپا کی جانب سے احتجاج پر پی آئی اے کو چالیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن وفاقی وزیر پیٹر ولیم شاہد خاقان عباسی کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پالپا کے احتجاج سے پی آئی اے کی کئی فلائٹس بند ہو گئیں جس سے پی آئی اے کو چالیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا لیکن شاہد خاقان عباسی جو کہ نجی ائیر لائن ائیر بلیو کے مالک ہیں انہیں اس ہڑتال سے چھ دنوں میں کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -