عمران خان کا یہودی لابی سے فنڈز لینا غداری کے مترادف ہے :پرویز رشید

عمران خان کا یہودی لابی سے فنڈز لینا غداری کے مترادف ہے :پرویز رشید
عمران خان کا یہودی لابی سے فنڈز لینا غداری کے مترادف ہے :پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویزر شید نے کہا ہے کہ عمران خان نے عام انتخابات اور حکومت گرانے کے لیے ملک دشمن عناصر سے پیسے لیے ہیں جو کہ غداری کے زمرے میں آتا ہے ،عمران خان کو یہودی ،ہندوﺅں اور سکھوں کی جانب سے چندے دئیے گئے اور یہ بات عمران خان امر یکہ کے سرکاری محکمے میں قبول کر چکے ہیں ۔اسلام آباد میں پرویز رشید نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات میڈیا پر دکھاتے ہوئے  کہ جو لوگ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں عمران خان نے ان سے پیسے لے کر انتخابات میں حصہ لیا ۔مسلم لیگ ن تیس سال سے سیاست میں ہے لیکن اتنے بڑے بڑے میوزک کنسٹر کرانے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں لیکن عمران خان اپنے ہر جلسے میں صرف سپیکروں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں ۔اب پتہ چل گیا کہ اتنی شان و شوکت سے ہونے والے جلسے کے پیسے ملک دشمن عناصر سے آتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پتہ تھا کہ عمران خان کے فنڈز کہاں سے آرہے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن عمران خان کے ساتھ مل کر اس چوری کو کیوں چھپا یا ۔عمران خان نے سیاست اور جمہوریت کے ساتھ جو دھوکہ کیا اس کا جواب دینا ہو گا ۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جھوٹے اور چور ہیں ،اگر چور نہیں ہیں تو مجھے عدالت میں میں لے کر جائیں ۔ثبوتوں کے مطابق عمران خان غدار ،پاکستان کے دشمن اور دشمنوں کے آلہ کار ہیں ۔اگر ان کے ہاتھ میں پاکستان کی با گ ڈور چلی جاتی تو ملک تباہ ہو جاتا ۔

مزید :

قومی -