عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں ،قانونی چارہ جوئی کریں گے :ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس

عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں ،قانونی چارہ جوئی کریں گے :ترجمان وزیر اعظم ...
عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں ،قانونی چارہ جوئی کریں گے :ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر بھارت سے کاروبار میں ساٹھ ملین ڈالر کمانے کا الزام بے بنیا د ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پر دونئی شوگر ملز بنانے کا الزام بھی غلط ہے اس لیے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -