رینجرز مخالف اشتہار ،قائم علی شاہ نے نئی کمیٹی بنانے کا حکم د ے دیا

رینجرز مخالف اشتہار ،قائم علی شاہ نے نئی کمیٹی بنانے کا حکم د ے دیا
رینجرز مخالف اشتہار ،قائم علی شاہ نے نئی کمیٹی بنانے کا حکم د ے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز مخالف اشتہار کے معاملے پر نئی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر ایڈ یشنل آئی جی مشتاق مہر کی سربراہی میں کمیٹی بنا ئی جائے گی جس میں ثنا للہ عباسی اور امیر شیخ بھی شامل ہو نگے ۔کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی ۔وزارت داخلہ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔

مزید :

کراچی -