نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اے این این) نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا جبکہ 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پربھی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نیپراکی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے مہینے کےلئے سستی ہو گی جس سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا جبکہ 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پربھی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔