پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ہٹانے کا مطالبہ واپس

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے، ڈائریکٹر فلائٹ ...
پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ہٹانے کا مطالبہ واپس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن اور پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے مابین تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور اس ضمن میں حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آٗی اے انتظامیہ اور پالپا ذمہ داران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سسنیارٹی اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے سمیت تمام مطالبا ت افتاق رائے قائم ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک مسودہ تیار کر لیا گیا جس کو کل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایویشن کو بھی پیش کی جائے گا۔ مسودے کے مطابق پائلٹس کی سنیارٹی لسٹ ترتیب دینے کیلئے ایک کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا ہے جس میں سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب پالپا کے نمائندے پی آئی اے کے ڈئریکٹر فلائٹ آپریشنز  کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

پی آئی اے اور پالپا نے معاملات کے دیر پا حل اور طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ورکنگ ایگریمنٹ پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز پالپا نے دو روز کیلئے عبوری چور پر اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر طلحہ محمود نے پی آئی حکام اور پالپا کے نمائندوں کو جمعے کے روز معاملات کے حل سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ 

مزید :

قومی -Headlines -