امیدوار کمر کس لیں ،بلدیاتی الیکشن ضرور ہوں گے ،گورنر پنجاب

امیدوار کمر کس لیں ،بلدیاتی الیکشن ضرور ہوں گے ،گورنر پنجاب
 امیدوار کمر کس لیں ،بلدیاتی الیکشن ضرور ہوں گے ،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے،بلدیاتی امیدوار کمر کس لیں ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے ، ڈیم کی تعمیر کے لئے قربانی کا جذبہ ذہن میں رکھ کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا،ججوں کو ڈرانے ، دھمکانے اور ملزمان چھڑانے والے وکلاءکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی اچھی بات ہے۔وہ گزشتہ روز گورنر ہاﺅس میں پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام عباس نسوانہ کی سربراہی میںملاقات کے لئے آنے والے وکلاءکے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ملک غلام عباس نسوانہ نے گورنر پنجاب کوبار ایسویسی ایشنزکے فنڈز جلد جاری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گورنر کو وکلاءکے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ بار ایسویسی ایشنز کو فنڈز کی فوری فراہمی میں قانونی رکاوٹ موجود ہے جسے دور کرنے کے لئے سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاءکے تمام مسائل سے آگاہ ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا ،گورنر پنجاب نے چنیوٹ اور لالیاں کے جوڈیشل کمپلیکس کی جلد تعمیر کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ جلد پنجاب کی ہر تحصیل بار کا دورہ کریں گے۔گورنر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کی ترقی کے لئے نہائت ضروری ہے،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے قربانی کا جذبہ ذہن میں رکھ کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کمر کس لیںاور اپنی تیاری مکمل رکھیں۔رفیق رجوانہ نے کہا کہ معاشرے میں پولیس کی زیادتیوں اور اداروں کی کرپشن کے خلاف وکلاءاپنا کردار ادا کریں۔ججوں کو ڈرانے ،دھمکانے اور ملزمان چھڑانے والے بعض وکلاءکے فعل سے وکالت کا پیشہ بدنام ہو رہا ہے، ایسے وکلاءکے خلاف بار کونسل کی جانب سے قانون کے مطابق کی جانے والی کاروائی وقت کی ضرورت ہے۔

مزید :

لاہور -