ماتحت عدالتوں کے 72 ججوںکی اگلے عہدوں پر ترقیاں

ماتحت عدالتوں کے 72 ججوںکی اگلے عہدوں پر ترقیاں
 ماتحت عدالتوں کے 72 ججوںکی اگلے عہدوں پر ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 72ججوں کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے ،یہ منظوری چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں ہونے والے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔اگلے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں 36سینئر سول جج اور 36سول جج شامل ہیں ۔سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج جبکہ سول ججوں کو سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے سینئر سول جج صاحبان میں اعجاز احمد، اسد اللہ سراج، سردار حامد حسین، شازیہ ظفر راجہ، اختر حسین کلیار، عدیلہ الطاف الیانہ، راحیلہ عمر، محمد الیاس ریحان، تمثال زیب نعیم، شہزادی نجف، محمد اسحاق حاشر، آفتاب احمد رائے، محمد پرویز نواز، محمد مشتاق، غزالہ یاسمین، محمد فواد عارف، فرخندہ ارشد، سیف اللہ سوہل، نقیب شہزاد، عامر مختار گوندل، عاصمہ تحسین، فیاض احمد بٹر، شازیہ چیمہ، جاوید اقبال رانجھا، محمد فاخر آفتاب احمد، فرحت جبین رانا، محمد وسیم افضل میاں، نادیہ اکرام ملک، نوید باری، محمد یاسر حیات، سید جہانگیر علی، محمد احمد سعید شیخ، نور محمد بسمل، مدثر عمر بودلہ، سرفراز علی مرزااور سکندر جاوید شامل ہیں ۔جن سول ججوں کو سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں ساجدہ احمد، امجد علی، عبدالجبار، رانا محمد اشفاق، ماجد کریم فاروق، انواراللہ، محمد اختربھنگو، محمد وسیم انجم، حیدر علی خان، اکرام الحق، محمد واجد منہاس، یاسر حسین خان، محمد اسلم پنجوٹہ، شفیق احمد شفیع، نبیلہ جعفری سیدہ، محمد ابوبکرصدیق بھٹی، مبشر حسین، اظہر اقبال رانجھا، محمد اعجاز ، محمد عرفان بسرا، فیصل محمود میر، مظہر فرید علی، سعید اختر، اعجاز احمد گوندل، ظہیر احمد، محمود اعظم، محمد یوسف حافظ، سرفراز حسین، ریاض افضل چھینہ، ممتاز احمد، نوید خالق، ذوالفقار علی، شکیل احمد سپرائ، سید شہزاد مظفر ہمدانی، قمر یٰسین ندیم اور رانا عمران شفیع شامل ہیں۔

(4)

مزید :

لاہور -