پاکستان کی مشہور ترین اداکارائیں اور اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

پاکستان کی مشہور ترین اداکارائیں اور اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ آپ بھی ...
پاکستان کی مشہور ترین اداکارائیں اور اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کے بارے میں اکثر سنتے رہتے ہیں کہ وہ کتنی دولت کماتے ہیں لیکن ہمارے اپنے فلمسٹار اور ماڈلز کسی فلم، ڈرامے یا دیگر شوبز پرفارمنس کیلئے کتنی رقم لیتے ہیں، اس کے بارے میں بہت کم لوگ جاتے ہیں۔ ویب سائٹ brandsynario نے پاکستان کے نمایاں ترین سلیبرٹی ستاروں کے معاوضے کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات جمع کی ہیں، جو کچھ اس طرح ہیں:

-1 شان:

یہ پاکستان کے مہنگے ترین اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ شان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فلم میں کام کا معاوضہ 50 لاکھ لیتے ہیں جبکہ کسی برانڈ کیلئے کام کا بھی یہی معاوضہ ہے۔

-2 فواد خان:

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ سے شہرت پانے والے فواد خان لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ ایک ڈرامہ سیریل کیلئے ان کا معاوضہ 20 لاکھ بتایا گیا ہے۔

-3 ماہرہ خان:

مشہور ادکارہ اور وی جے ماہرہ خان کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ ایک لاکھ روپے لیتی ہیں۔

-4 فیصل قریشی:

یہ ورسٹائل اداکار فی پراجیکٹ 25 لاکھ لیتے ہیں۔

-5 نعمان اعجاز:

پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والے نعمان اعجاز کا معاوضہ بھی فی پراجیکٹ 25 لاکھ روپے ہے۔

-6 صبا قمر:

شوخ حسینہ صبا قمر فی ڈرامہ سیریز 20 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

-7 شائستہ واحدی:

یہ مقبول اینکر پرسن ایک شو کیلئے ایک لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

-8 سجل علی:

اگرچہ یہ نسبتاً نئی اورکم عمر اداکارہ ہیں، لیکن ایک ڈرامہ سیریل کا معاوضہ 15 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

مزید :

تفریح -