سروس ٹربیونل :وزیراعلیٰ کے حکم پر ہیڈماسٹر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم

سروس ٹربیونل :وزیراعلیٰ کے حکم پر ہیڈماسٹر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم
 سروس ٹربیونل :وزیراعلیٰ کے حکم پر ہیڈماسٹر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم

  

لاہور(نامہ نگار)ممبرپنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورسیکرٹری ایجوکشن سکولزکے احکامات کو کالعدم قراردیتے ہوئے سٹی رائے ونڈ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹرسید مظہرعلی کاظمی کوبحال کردیا۔ممبرپنجاب سروس ٹربیونل کے روبرو ہیڈماسٹرسید مظہرعلی کاظمی نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اس کوسابق وزیرخوراک چودھری عبدالغفورکے الزامات پروزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرملازمت سے برطرف کردیاگیاتھا،عدالت نے وکلاءکی بحث کے بعدہیڈ ماسٹرکی ملازمت سے برطرفی کے احکامات کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں دوبارہ نوکری پر بحال کردیاہے۔

مزید :

لاہور -