سیشن کورٹ :پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن کے قتل کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت ،ریکارڈ طلب

سیشن کورٹ :پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن کے قتل کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت ...
 سیشن کورٹ :پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن کے قتل کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت ،ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت میں پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن غفار گجر کے قتل کے کیس میں ملوث تین ملزمان اسلم ڈوگر، فرخ اورشبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت تھی، دوران سماعت پی ٹی آئی کے کافی تعداد میں کارکن مقتول کے بھائی انصار گجر کے ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے سیشن کورٹ پہنچ گئے،و ہاں انہوں نے عدالت کے باہر ہاتھ اٹھا کر خاموش احتجاج کیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں، ملزمان باثر ہیں تفتیش مکمل نہیں ہونے دے رہے۔ عدالت میں انصار گجر کے وکیل فیاض احمد مہر نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ یہ دہشت گردی کا کیس بنتا ہے ،ان کی درخواست کو انسداد دہشت گردی عدالت بھجوایا جائے جبکہ ملزمان کے وکیل کا موقف تھا کہ سیشن کورٹ میں ہی اس کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔ عدالت نے کورٹ کے تعین کے لئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے اور گڑھی شاہو پولیس کو حکم دیا کہ وہ آئندہ تاریخ سماعت پر تفتیش کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔

مزید :

لاہور -