شہد کا وہ ایک فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

شہد کا وہ ایک فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا
شہد کا وہ ایک فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

  

لاہور (نیوز ڈیسک) شہد کے بے شمار فوائد ہیں جن کا علم بہت عام پایا جاتا ہے لیکن کم لوگوں کو علم ہے کہ یہ قدرتی نعمت انفیکشن، السر اور زخمون کو جلد مندمل کرنے کیلئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔شہد کو زخم پر لگانے سے یہ ایک گلوکوز آکسیڈیز انزائم تعامل کا آغاز کرتا ہے جس کے باعث جراثیموں کی افزائش رک جاتی ہے۔ یہ انتہائی مرتکز میٹھے کا مرکب ہے لہٰذا یہ زخم والی جگہ سے نمی کو مکمل طور پر جذب کرکے انفیکشن کے جراثیموں کا خاتمہ کردیتا ہے اور یوں زخم قدرتی طور پر جلد مندمل ہونے لگتا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

شہد کی اس خوبی کی وجہ سے قدیم زمانے سے ہی حکماءو اطباءاسے جلنے کے زخموں، عمومی زخموں، عمومی السر، ٹانگوں کے السر اور ذیا بیطس کی وجہ سے ہونے والے پاﺅں کے السر کے علاج میں استعمال کرتے چلے آرہے ہیں۔شہد کو زخم پر براہ راست ملنے کی بجائے اسے ایک پٹی پر پھیلا کر پٹی زخم پر باندھنی چاہیے۔ زخم بہتر ہونا شروع ہوجائے تو پٹی لگانے کا وقفہ بھی بڑھاتے جانا چاہیے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ فوائد بازار میں دستیاب مصنوعی شہد سے دستیاب نہیں ہوسکتے، اصل فوائد کیلئے خالص اور قدرتی شہد کا استعمال یقینی بنائیں۔

لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت جہاز میں کھڑکیوں کے کور کیوں کھلوائے جاتے ہیں اور آپ سے نشست سیدھی کرنے کو کیوں کہا جاتا ہے؟

مزید :

تعلیم و صحت -