یہ کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ہم سب کی پسندیدہ ترین چیز ہے، تفصیلات ایسی کہ جان کر انسان سائنس کی ترقی پر دنگ رہ جائے

یہ کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ہم سب کی پسندیدہ ترین چیز ہے، تفصیلات ایسی کہ جان کر ...
یہ کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ہم سب کی پسندیدہ ترین چیز ہے، تفصیلات ایسی کہ جان کر انسان سائنس کی ترقی پر دنگ رہ جائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ موبائل فونز کے بھی نت نئے ماڈلز مارکیٹ میں آ رہے ہیں لیکن اس بار سمارٹ فون کا جو ماڈل متعارف کروایا گیا ہے وہ نہ صرف فون بلکہ ایک روبوٹ بھی ہے۔ اور اس میں اس قدر فیچرز ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔اس جدید فون کا نام روبوہن (Robohon) ہے۔ یہ 8انچ قد کا ایک روبوٹ ہے جس کی پشت پر 2انچ کی ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے۔ کال آنے کی صورت میں صارف کوکوئی بٹن دبانے کی بجائے اسے صرف اوپر اٹھانا ہو گا۔ عام سمارٹ فونز تو محض گانے چلاتے ہیں لیکن یہ ان گانوں کی لے پر ڈانس بھی کرتا ہے۔ اس کی آنکھوں کی جگہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو تصاویر لینے اور ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ سامنے آنے والے انسانوں کو بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

اس کے ماتھے پر ایک پراجیکٹر لگایا گیا ہے جو سامنے موجود دیوار یا کسی بھی اور پردے کو منی سنیما میں تبدیل کر سکتا ہے۔ یعنی آپ اس موبائل فون پر فلمیں نہیں دیکھیں گے بلکہ اس کے ذریعے آپ کے گھر ہی میں سنیما بن جائے گا اور آپ بڑی سکرین پر فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس میں 2سپیکر ہیں۔ جہاں یہ انسانوں کی شکل پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے وہیں یہ ان کی آوازوں کی بھی پہچان رکھتا ہے۔یہ چل پھر سکتا ہے، بول سکتا ہے۔ اسے 4جی اور ایل ٹی ای فون نیٹ ورکس سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔

لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت جہاز میں کھڑکیوں کے کور کیوں کھلوائے جاتے ہیں اور آپ سے نشست سیدھی کرنے کو کیوں کہا جاتا ہے؟

”روبون“ صارف کی شکل اور آواز سے اسے پہچان کر اس کے متعلقہ پیغامات اسے بول کر بتائے گا۔یہی نہیں بلکہ یہی تصویر لینے سے قبل ”سمائل پلیز“ بھی کہے گا۔ یہ روبوٹ نما سمارٹ فون جاپانی کمپنی شارپ نے بنایا ہے۔ انہوں نے جاپان میں ایک نمائش میں یہ فون پیش تو کر دیا ہے لیکن تاحال اس کی قیمت نہیں بتائی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روبون 2016ءکے ابتدائی 6ماہ میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -