چار سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایسا تشویشناک انکشاف ہوا کہ کوئی بھی گھبرا جائے

چار سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایسا تشویشناک ...
چار سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایسا تشویشناک انکشاف ہوا کہ کوئی بھی گھبرا جائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 4سالہ بچے کے پیٹ میں ایک اور بچے کی موجودگی کے انکشاف نے ڈاکٹروں کو بوکھلا دیا ہے۔ مغربی بنگال کے ضلع مدن پور میں پیدا ہونے والے بچے نے پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ جب والدین اسے ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے پیٹ میں کوئی رسولی ہو سکتی ہے لیکن ٹیسٹ کرنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں ایک اور بچہ موجود ہے۔ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کرکے بچے کے پیٹ سے مردہ بچہ نکال دیا۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس قدر عام نہیں ہوتا۔پیدا ہونے والے0 5لاکھ بچوں میں سے صرف 1کے پیٹ میں اسی کے جڑواں بھائی یا بہن کا ”ایمبریو“ پایا جاتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس طرح کے صرف200کیسز سامنے آئے ہیں۔بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر شیرشیندو گری کا کہنا ہے کہ نکالے گیا بچہ اس قدر نشوونما پا چکا تھا کہ اس کی ٹانگیں، ہاتھ، ناخن مکمل موجود تھے لیکن سر ابھی تک پورا نہیں بن سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی حالت اب بہتر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -