رنبیر کپور کترینہ کیف کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

رنبیر کپور کترینہ کیف کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
رنبیر کپور کترینہ کیف کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی گرل فرینڈ کترینہ کیف سے کیا وعدہ توڑ دیا اور یہی نہیں بلکہ رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رنیر کپور سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی فرمائش کر دی جو انتہائی مشکل تو ضرور تھی لیکن رنبیر کپور نے حامی بھر لی اور دونوں اس مقصد کیلئے آسٹریا کے FX Mayr Health سنٹر بھی گئے۔ یہ ادارہ لوگوں کو نکوٹین کی عادت سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پریمی جوڑا تقریباً ایک ہفتے تک وہاں رہا اور اس دوران رنبیر کپور نے نکوٹین سے چھٹکارا پانے میں مدد دینے والے انجکشن بھی لگوائے جن کے باعث وہ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے اور تقریباً دو مہینوں تک وہ اپنے وعدے پر بھی قائم رہے۔

بدقسمتی سے رنبیر کپور اپنے کزن ارمان جین اور اپنے بہترین دوست ایان مکھرجی کے ساتھ میونخ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے اور اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے تقریب ایک بار پھر سگریٹ سلگا لیا اور یوں کترینہ کے ساتھ کیا اپنا وعدہ 2 ماہ کی انتھک محنت کے بعد ایک ہی جھٹکے میں ”دھویں“ میں اڑا دیا۔

مزید :

تفریح -