این اے 122میں ن لیگ کی انتخابی ریلی ،ڈھولچی کار کے نیچے آکر جاں بحق

این اے 122میں ن لیگ کی انتخابی ریلی ،ڈھولچی کار کے نیچے آکر جاں بحق
این اے 122میں ن لیگ کی انتخابی ریلی ،ڈھولچی کار کے نیچے آکر جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیںجن میں سے مرکزی ریلی کی قیادت حمزہ شہباز نے کی، ریلی میں موجود بیس سالہ ڈھولچی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا ،اس دوران شہر بھر میں ٹریفک جام رہی شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینکڑوں متوالے صبح سے ہی شہر لاہورکے مختلف علاقوں سے شملہ پہاڑی چوک میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے، کارکنوں نے قیادت کے حق میں نعرے بازی کی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، پارٹی ترانوں نے بھی متوالوں کا لہو خوب گرمایا۔ گھڑ ڈانس سے بھی شرکاءلطف اندوز ہوئے۔ فلک شگاف نعروں کے ساتھ پارٹی پرچم بھی لہراتے رہے، مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی آمد پر پنڈال شیر شیر کے نعروں سے گونج اٹھا آتش بازی نے بھی خوب رنگ جمایا۔ انتخابی ریلی کی وجہ سے علاقے میں شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تین کلو میٹر طویل ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔دو سری جانب ریلی میں موجود 20سالہ ڈھولچی علی رضا ٹرک کے اوپر ڈھول بجا تے ہوئے اچانک نیچے گرا اور گاڑی کے نیچے آگیا جس کے باعث ڈھولچی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر تھانہ نولکھا کی پولیسے کے حوالے کردیا ۔

مزید :

لاہور -